عمران خان کا جہانگیر ترین کو دوبارہ فون،خیریت دریافت کی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے فون کرکے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین کی طبیعت ٹھیک نہیں۔