پولیوویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت اولین ترجیح ہے: سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور میں انسداد پولیو مہم کے موقع پرپولیو ویکسی نیشن ٹیموں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔لاہور پولیس تمام پولیو ورکرز ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس افسران اور اہلکار پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنا ئیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق انسداد پولیو مہم میں شامل ٹیموں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 15 سو سے زائد پولیس افسران وجوان فرائض سر انجام دیں گے۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ تھانوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلز انسداد پولیو مہم والے علاقوں میں مسلسل گشت کریں۔