گیس16.37فیصد تک مہنگی ،ادا گرانے منظوری دیدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 94 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 670 روپے 37 پیسے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں 6.32 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 829 روپے 48 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2121ء سے ہو گا۔ وفاقی حکومت منظور کرے گی۔