• news

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرا ٹیسٹ میچ ہرا کر سیریز برابر کردی 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 198رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔ میزبان کیویز کو میچ جیتنے کیلئے 426رنز کا ہدف ملا ‘ ٹیم 227رنز پر ڈھیرہو گئی ۔ ڈیون کانوے 92‘ٹام بلنڈل 44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ کاگیسو ربادا‘مارکو جینسین اور کاشیو مہاراج نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس قبل جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز 354رنز 9کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی ۔ کائیل وینرنی 136اور کاگیسو ربادا44رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 293اور جنوبی افریقہ نے 364رنز بنائے تھے ۔ کاگیسو رباد کو میچ میں8وکٹیں لینے پر میچ جبکہ میٹ ہنری کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن