قومی ٹیم کے آسٹریلوی بائولنگ کوچ شان ٹیٹ پہلے ٹیسٹ کے بعد جوائن کرینگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کیآسٹریلوی بولنگ کوچ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد میں تاخیر ہوگئی ہے اور پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد جوائن کرینگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شان ٹیٹ والد کی تدفین کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ کی پاکستان آمد کی تاریخ بعد میں بتائے جائے گی۔