• news

امید ہے پی ایس ایل میں اگلے سال پھر ملاقات ہوگی : رائیلی روسو


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور اس کے معیار کا اندازہ اس بات سے واضح ہے کہ ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد بھی غیرملکی کھلاڑی اس کی تعریف کررہے ہیں۔جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے پی ایس ایل 7 کے ختم ہونے کے بعد اس لیگ سے متعلق ردعمل کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔ پیغام میں رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ سے متعلق لکھا کہ کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے اگلے سال پھر ملاقات ہوگی۔رائیلی روسو نے لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ فائنل میچ میں آپ کی ٹیم بہتر تھی، ملتان اور سارے پاکستان کا پورے پی ایس ایل کے دوران سپورٹ کرنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن