• news

ٹم ڈیوڈ ‘ڈیوڈ ویلی نے اسلام کے بارے میں متعدد سوالات کیے: محمد رضوان


لاہور (سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلیباز محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے دین اسلام کے حوالے سے کئی سوالات کیے۔ پاکستان سپر لیگ میں میچز کے بعد ڈریسنگ روم میں کئی بار انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی اور آسٹریلوی نڑاد ٹم ڈیوڈ نے مجھ سے دین اسلام کے حوالے سے مختلف سوالات کیے جس کا میں نے انہیں جواب دیا۔ ہمیں اپنے دین پر شرمانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ فخر ہونا چاہیے، جب غیر ملکی ہم سے اسلام کے بارے پوچھتے ہیں تو ہمیں سکون ملتا ہے۔ نماز کے دوران پاؤں پر پڑنے والے نشان کے بارے میں بھی ولی نے سوال کیا، نماز ہم پڑھتے ہیں مگر سکون انہیں ملتا ہے۔ شائقین کو پیغام میں کہا کہ ہمیشہ قومی ٹیم سے جیت کی امید رکھیں، ہمارے بائولرز فیلڈرز میدان میں جان مارتے ہیں اس لیے انہیں برا بھلا بولنے سے گریز کریں اور انکا حوصلہ بڑھائیں۔جب آپ نمبر 1 بننے کا سوچتے ہیں تو ایک وقت آتا ہے کہ آپ نمبر ون بنتے ہیں۔کرکٹ کیریئر کے دوران مشکل ترین بائولرز کے حوالے سے کہاکہ انہیں ہردور میں مختلف باؤلر مشکل لگے۔ ڈومیسٹک کے دوران ذوالفقار بابر اور احسان عادل مشکل لگے، پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو کھیلنا مشکل لگا‘آسٹریلوی تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ کو مشکل باؤلر قرار دیا۔ نمبر ون بننے کیلئے قربانی لازمی ہے۔ مقربانی کے بغیر کوئی بھی نمبر ون نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن