• news

جاوید اقبال کی قیادت میں کا پتہ افراد کے قومی کمشن کی شاندار کار کردگی


اسلام آباد (نامہ نگار) چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 28فروری 2022 تک6214کیسز نمٹا دیئے۔ لاپتہ افراد کمیشن کے سیکرٹری کی جانب سے فروری2022کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری 2022تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8415کیسز موصول ہوئے جبکہ فروری 2022کے دوران8 4نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8463ہوگئی۔ جن میں سے لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے28فروری 2022 تک6214لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں اور اس وقت لاپتہ افراد کی تعداد 2249ہے۔ لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے فروری2022 کے دوران 606سماعتیں کیں۔ لاپتہ افراد کے قومی کمیشن کی طرف سے 28فروری 2022 تک6214 لاپتہ افراد کے کیسز نمٹانے اور ان کی بحفا ظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے قومی کمیشن کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اورلاپتہ افراد کے قومی کمیشن کے دیگر معززممبران نے نہ صرف لاپتہ فرد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ ان کی جلد از جلد بازیابی کے لئے کوششیں بھی کیں۔

ای پیپر-دی نیشن