سپریم کورٹ: وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے تقرر کے خلاف نظرثانی درخواستیں خارج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کے تقرر کے خلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی غیر آئینی قرار دینے کے کیس کی سماعت جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے کی۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ درخواست گزار سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطی کی نشاندہی نہیں کر سکے۔ اس لئے نظرثانی کاکوئی نقطہ نہیں بنتا، عدالت نے معاونین خصوصی کے تقرر کے خلاف نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں۔