سپریم کورٹ بار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف مہم کی مذمت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ بار نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی مذمت کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف ریمارکس اور آبزویشنز دینے پر چلائی جانے والی مہم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ سپریم کورٹ بار اعلامئیے میں مزید کہا گیا کہ پیکا جیسے کالے قانون پر جسٹس اطہر من اللہ کی ابزرویشنز درست ہیں اور سوشل میڈیا مہم عدلیہ کی بدنامی کیلئے چلائی جا رہی ہے۔