کو ئٹہ: پولیس موبائل کے قریب بم دھماکہ ، ڈی ایس پی سمیت 3جاں بحق، 25زخمی
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) فاطمہ جناح روڈ کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں ڈی ایس پی اجمل سدوزئی سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے، 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا۔ اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جاں بحق 3افرادکی نعشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی فدا حسین کے مطابق اڑھائی سے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔