ایرانی فضا ئیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، ہمسایوں کیساتھ پر امن ، قریبی تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کے ساتھ امن اور قریبی تعلقات چاہتا ہے۔ آرمی چیف نے علاقائی استحکام کیلئے اجتماعی ضرورتوں پر زور دیا۔ فریقین نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔