ویمن ورلڈ کپ وارم اپ میچ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویمن ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی ہے۔نیوزی لینڈ میں دوسرے وارم اپ میچ میں قومی ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو 7 رنز کی شکست سے دوچار کیا۔ فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا، بارش کے باعث 42 اوورز میں 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شکست خوردہ ٹیم 42 اوورز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔