• news

ٹیسٹ سیریز ‘ کمنٹیٹرز پینل کا اعلان ‘کوریج کیلئے 28کیمرے استعمال ہونگے 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کیلئے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین 24 سال بعد 4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کریگا۔آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف بینو قادر ٹرافی میں کمنٹری کریں گے۔ یہ ان کا اور مائیکل کیسپرووچ کا پاکستان میں کمنٹری ڈیبیو ہوگا۔پرزینٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچزکیلئے دستیاب ہوں گی۔ایونٹ کی کوریج کے دوران کْل 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔اس دوران ڈی آر ایس کیلئے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائیگا۔پاکستان میں موجود شائقین اس سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن