• news

 وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا: مراد سعید


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی پیکیج دیا، وزیراعظم نے پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا، پہلی اپوزیشن ہے جس کو قیمتوں میں کمی پر تکلیف ہے، احساس پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں اضافہ کیا گیا، آئی ٹی سیکٹر میں ٹیکسز ختم کر دیئے، صحت کارڈ کے ذریعے شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کرا سکتے ہیں، اگلے دو سالوں میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلئے 460 ارب روپے کے سستے قرضے دیئے جائیں گے، گریجویٹ کیلئے 30 ہزار روپے کی انٹرن شپ کا اعلان کیا گیا ہے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے قرض لیا، وزیر اعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں وہ اپنے گھر بنی گالہ میں رہتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن