وزیراعظم نے احساس راشن تقسیم کیلئے کریانہ سٹور منتخب کرنے کی ہدایت کر دی
راولپنڈی (عزیز علوی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں احساس راشن کی تقسیم کیلئے صوبے بھر میں کریانہ سٹور منتخب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور کے دورے کے دوران انہوں نے گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ کو اس ضمن میں مربوط اقدامات کی ہدایت کی تھی جس کے بعد 5 مارچ ہفتہ گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے 36 اضلاع کے کریانہ ایسوسی ایشنز کے صدر اور جنرل سیکرٹری شرکت کریں گے۔ احساس راشن کی تقسیم کے طریقہ کار اور شرائط کے حوالے سے سینیٹر ثانیہ نشتر تفصیلات اور رہنمائی سے کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو آگاہ کریں گی۔ احساس راشن کے ذریعے اشیائے خورد و نوش کی ماہانہ 49 ہزار روپے سے کم آمدنی والے شہریوں کو سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔