سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیس، 2 ملزموں کی ضمانت منظور
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کیس میں آل پاکستان پراجیکٹس نامی کمپنی کے ڈائریکٹر آدم امین چوہدری اور فیصل ایوب کی ضمانت منظورکرتے ہوئے آدم امین چوہدی کو 7کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پے آرڈر جمع کرانے پر ملزموں کو رہا کیا جائے۔ ملزمان کو غیر معینہ مدت تک قید نہیں رکھا جا سکتا، نیب نے آج تک تفتیش مکمل نہیں کی۔ مزید قید کا جواز نہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ کل ہی ایسا ریفرنس ختم ہوا جس میں ملزم نے خودکشی کی تھی۔