ریلیف: اپوزیشن ایکسپوز، آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج اسی کے وکیل: شہباز گل
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو ایکسپوز کر دیا۔ بدھ کو شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف نے نااہل اپوزیشن کو ایکسپوز کر دیا۔ آئی ایم ایف کا طعنہ دینے والے آج اسی کے وکیل بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی نااہل لیگ کی سیاست دفن ہو چکی۔ عوام نااہل اپوزیشن کا ہر پینترا خوب پہنچانتے ہیں۔ بہتر ہوتی معیشت کے اثرات اب عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں پٹرول قیمتوں میں اضافہ لیکن پاکستان میں کمی نااہل اپوزیشن سے برداشت نہیں۔