ورلڈ بنک نے افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دیدی
واشنگٹن (آئی این پی) ورلڈ بنک نے افغانستان کے لئے ایک ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دیدی ہے ‘افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بنک نے افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دیدی ۔ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے تعلیم و صحت کے منصوبوں پر رقم خرچ کی جائے گی۔ طالبان حکومت کو رقم نہیں دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں براہ راست فنڈز تقسیم کریں گی۔ اقدام کا مقصد افغانستان میں معاشی اور انسانی بحران پر قابو پانا ہے۔