• news

مائنز اینڈ منرل ریفرنس‘ سبطین خان کی بریت کی درخواست پر 9 مارچ کو دلائل طلب 


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت  نے چنیوٹ مائنز اینڈ منرل ریفرنس میں صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسکیوٹر نے سبطین خان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔ نیب نے بتایا ہے کہ پراسکیوٹر جنرل کی موجودگی میں ریفرنس منظور ہوا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ سبطین خان کی درخواست مسترد کرے۔ سبطین خان نے ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں پراسکیوٹر جنرل کو ریفرنس ارسال کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔ درخواست میں مئوقف اپنایا گیا کہ ریفرنس کی عدالت میں دائرگی سے متعلق پراسکیوٹر جنرل کی منظوری نہیں لی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو درخواست پر دلائل کے لیے 9 مارچ کو طلب کر لیا۔ سبطین خان سمیت دیگر ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

ای پیپر-دی نیشن