بھکر: آوارہ کتے کے کاٹنے سے 7سالہ بچہ جاں بحق: وزیراعلیٰ کا نوٹس
بھکر (نامہ نگار) اڈا برکت والاپر بائولے کتے کے کاٹنے سے سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ عبدالرزاق ولد محمد ریاض سکول سے چھٹی کے وقت گھر واپس آرہا تھا کہ آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ متعلقہ محکموں کے خلاف شہری سراپا احتجاج، واقعات کے مطابق اڈا برکت والا لاٹ نمبر 42 پانچ مرلہ سکیم چک نیازی آباد میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے۔ سیٹزن پورٹل پر بھی شکایت درج کروا چکے ہیں لیکن متعلقہ محکموں نے فرضی رپورٹیں بنا کر سب اوکے کی رپورٹ ارسال کر دیں ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر کے علاقے میں کتے کے کاٹنے سے بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کمشنر سرگودھا ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ذمہ داران کو فی الفور قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر سرگودھا ڈویژن نبیل جاوید نے نوٹس لینے کے بعد صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔