• news

پی پی نے فیض آباد میں تین روزہ جلسے کیلئے  اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دیدی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی نے اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر تین رو ز سات ،آٹھ اورنو مارچ کو جلسہ کرنے کیلئے اسلام آبادآباد انتظامیہ کو درخواست دے دی ،چیف کمشنر اسلام آباد کے نام درخواست میں انچارچ سینٹرل سیکرٹریٹ سبط الحسن بخاری نے کہا کہ پی پی پی اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے مذکورہ بالا تین تاریخوں پر جلسہ کریگی جس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ،اس کے لئے سکیورٹی انتظامات کئے جائیں اور اجازت دی جائے ،جلسہ سے بلاول بھٹو اور دوسرے ر ہنما خطاب کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن