• news

جی20فریم ورک: سعودی عرب پاکستان کا 846ملین ڈالر قرض مو خر کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اقتصادی امور ڈویژن، پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے جی20 فریم ورک کے تحت 846 ملین امریکی ڈالر کیڈیٹ سروس معطلی کے معاہدہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اسلام آباد سے دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ یہ رقم جو مئی 2020ء سے دسمبر 2021ء تک کی مدت کے دوران ادا کی جانی تھی۔ اب 2022ء سے شروع ہونے والے چھ سال کی مدت میں ششماہی اقساط میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان کی ضروریات قرض کی کل رقم جو فریم ورک کے تحت معطل اور دوبارہ ترتیب دی گئی ہے، جو مئی 2020ء سے دسمبر 2021ء تک کی مدت کا احاطہ کرتی ہے۔ 3.6 بلین  امریکی ڈالر ہے۔ پاکستان پہلے ہی فریم ورک کے تحت اپنے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے 21 دو طرفہ قرض دہندگان کے ساتھ 80 معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔ جس کی رقم دو  بلین امریکی ڈالر کی  ہے۔ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ساتھ معاہدوں پر دستخط سے کل ری شیڈول رقم 2.9 بلین  امریکی  ڈالر ہو گئی ہے جبکہ بقیہ 754 ملین امریکی ڈالر کے لیے بات چیت جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن