وزیر دفاع کے بھائی لیاقت خٹک کی فضل الرحمان سے ملاقات‘ جے یو آئی میں شمولیت متوقع
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے سے ایم پی اے لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ رہنما جے یو آئی الحاج پرویز کے مطابق لیاقت خٹک جلد جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ پارٹی کو مزید فعال کرنے کیلئے دیگر رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔