پیٹ کمنز کو دورہ پاکستان کے دوران صبح اٹھ کر اذان ضرور سننی چاہئے: جیف لاسن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستانی کوچ جیف لاسن نے برسبین ٹائمز کیلئے مضمون میںلکھا ہے کہ وہ ٹیم کی سکیورٹی کے بارے میں فکر مند نہیں کیونکہ پاکستانی حکام سکیورٹی انتظامات کو سنبھالنے کیلئے پوری تیاری کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کو ممکنہ طور پر تینوں ٹیسٹ میچز میں نیتھن لیون اور مچل سویپسن کی ضرورت ہوگی اور اس کیلئے ٹیم کے انتخاب، میچ کی حکمت عملی، کرکٹ ڈپلومیسی اور مساجد کے اذان کے وقت صبح 5 بجے کے قریب بیدار ہونے کے بارے میں کمنز کی جانب سے بالکل نئے تناظر کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے آسٹریلوی کپتان کو مشورہ دیا کہ وہ جلدی اٹھیں اور اذان سنیں۔ کمنز کو ایک یا دو بار جلدی جاگنا چاہئے اور اذان کی تعریف کرنی چاہئے، اذان کا لفظی مطلب ہے ’سننا‘،’سننا‘، ’مطلع کیا جانا۔ یہ تمام طریقوں کو سمجھنے اور پھر بہتری لانے کا ذریعہ ہے۔ پاکستانی لوگوں کی ثقافت کے بارے میں جاننا ان کے پلانز اور ان کی ٹیم اپنے پسندیدہ کھیل کے بارے میں کیسے جاتی ہے ،اس کو سمجھنا ایک اثاثہ ہوگا۔ یہ دورہ صرف کرکٹ میچوں کے بارے میں نہیں ہوگا۔