پارلیمنٹ کو وزیر اعظم پر اعتماد ، تریک انصاف میں کوئی تر ین گروپ نہیں : شاہ محمود
عمر کوٹ/ میرپور خاص (رپورٹ: فرحان علی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں کوئی ترین گروپ نہیں، پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا ہی گروپ ہے۔ ہمارے ارکان اسمبلی اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے۔ میرپور خاص اور عمر کوٹ‘ بدین میں میڈیا سے گفتگو‘ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ زر اور زرداری کی طاقت کسی کو نہیں خرید سکے گی۔ مٹیاری میں پی پی کے کارکنوں نے میرے قافلے کو روکنے کی کوشش کی۔ پارلیمنٹ کو وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے۔'نوٹ پی پی کا ووٹ عمران خان کا' یہ فارمولا برا نہیں، جسے تحریک انصاف کو چھوڑنا ہے وہ آج چھوڑ جائے۔ بلاول گھبرایا ہوا ہے۔ عدم اعتماد تحریک کی ہوا نکل گئی ہے۔ سندھ حکومت نے کسی بھی ضلع کو صحت کارڈ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بعد ازاں عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ عمر کوٹ والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ تیر کو توڑ کر سندھ کو جوڑ دیں۔ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لوٹ مار، ناانصافی سے لوگ تنگ آ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں قابض ہے، اگر برلن کی دیوار گر سکتی ہے تو زرداری کی دیوار کیوں نہیں گر سکتی۔ سکھر میں میرے پوسٹرز پھاڑے گئے۔ نجی ٹی وی سے بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ ہاتھ سے نکلتا نظر آ رہا ہے۔ کیس کا منطقی انجام نظر آ رہا ہے۔ تحریک عدم اعتماد نالائے تو سبکی ہو گی۔ لائے تو شکست ہو گی۔ نمبر پورے ہیں تو عدم اعتماد تحریک لے آؤ۔ مونس الٰہی کابینہ رکن ہیں ہر منگل کو وزیراعظم سے ملاقات ہوتی ہے۔