رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ،خاتون قتل،بیٹی زخمی،3ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)ہنجروال کے علاقے میں رشتے کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل اور اس کی بیٹی کو شدید زخمی کردیا ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک ملزم بھی زخمی ہوگیا ہے۔بتایاجاتاہے کہ ہنجروال کے علاقیرانا ٹاؤن میں بیٹی کا رشتہ نہ دینے کے تنازعہ پر رستم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہناز بی بی اور اس کی بیٹی شمائلہ پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں شہناز بی بی موقع پر ہلاک اورشمائلہ شدید زخمی ہوگئی ہے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم رستم خود بھی زخمی ہوگیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی شمائلہ کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا اور شہناز کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔پولیس نے رستم وغیرہ 3 ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔