حکومت پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریگی:غلام نبی ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق اپوزیشن لیڈر میونسپل کمیٹی حاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کریگی۔اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کرلیں اور عدم اعتماد کی تحریکیں پیش کرلے عمران خان کہیں نہیں جارہے ۔ ایک سیاسی خاندان احتساب کے ڈر سے از خود جلاوطبی اختیار کئے ہوئے ہے تو دوسرا بھی مصنوعی سہارے تلاش کررہا ہے اس گھرا نے کے عوامی خدمت کے دعوے میں کوئی جان ہوتی تو آج سندھ کسمپرسی کا شکار نہ ہوتا پاکستان کی خود انحصاری کی منزل زیادہ دور نہیں معاشی استحکام کے بعد اگلا حکومتی ٹارگٹ معاشی خوشحالی ہے، معاشی اشارئے درست ہورہے ہیں جو اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہے انہیں لٹا پٹا اور بدحال پاکستان چاہئے تاکہ یہ عوام کومعاشی بدحالی کا رونا دھونا سنا کر پھر سے لوٹ سکیں۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔