• news

کامونکی:سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر سکولز کی تالا بندی

کامونکی+سادھوکے(نمائندہ خصوصی +نامہ نگار) پنجاب حکومت 10 مارچ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے طرز پر 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس کے اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، نوٹیفیکیشن کا اجراء  نہ ہونے پر 15 مارچ کو صوبہ بھر کے سکولز کی تالہ بندی کرکے دیگر اداروں کے لاکھوں ملازمیں کیساتھ ملکر لاہور کی سڑکوں پر اپنے مطالبات کی منظوری تک  احتجاج کرینگے، ان خیالات کا اظہار سرکاری ملازمین کے اتحاد اگیگا کے مرکزی صدر چوحدری محمد سرفراز نے گزشتہ روز کامونکے میں تحصیل بھر کے اساتذہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران  کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں  مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے سفید پوش سرکاری ملازمین کے لئے اپنے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہوچکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن