• news

پیر ہارون الرشید نے اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں: ڈاکٹر غلام حسین 

 اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام حسین نے پیر ہارون الرشید کی رحلت پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ ۔مرکزی دربار عالیہ موہڑہ شریف مری کے سجادہ نشین  اور دربار عالیہ موہڑہ شریف کے گدی نشین الحاج پیر ہارون رشید کچھ عرصہ سے علیل تھے انہوں نے 87 سال کی عمر پائی۔ ڈاکٹر غلام حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر ہارون الرشید نے موہڑہ شریف کے پلیٹ فارم سے اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے اللہ سے دعا کی کہ اللہ انہیں غریق رحمت فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن