لانگ مارچ‘عدم اعتمادکی تحریک بری طرح ناکام ہوگی: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں افضال حیدرنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اور پی ڈی ایم کی طرف سے عدم اعتمادکی تحریک بری طرح ناکام ہوگی وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے آج دنیا بھر میں پاکستان کی حقیقت اور حیثیت کوتسلیم کیا جارہا ہے غیر ملکی سربراہان کے دورہ پاکستان اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کیساتھ ساتھ امت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا انتھک کردارادا کررہے ہیں اپوزیشن ملک کے اندر سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا کرکے عوام کے مزید مشکلات پیدا کرنیکی کوششیں کررہے ہیں پٹرولیم کی قیمتوںمیں کمی کے اعلان پر اپوزیشن غیر مقدم کرنے کی بجائے الٹا تنقید کرکے اپنی ذہنی گراوٹ کا ثبوت دے رہی ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی غلام نبی ورک ،محمد الیاس گجر، ظفر اقبال انصاری،ملک محمدآصف ،میاں بلال محمود سمیت دیگر موجودتھے۔