• news

حکومت مخالف محاذ آرائی ترک کریں: رہنما انجمن تاجران 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران اوراسکی ذیلی تنظیموں کے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو موثر و سودمند قرار دیتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت مخالف محاذ آرائی ترک کردیں تاکہ معاشی و اقتصادی ترقی کے حکومتی ایجنڈہ کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے، ملکی معاشی ترقی میں ہر سیکٹر کا کردار ناگزیر ہے تاجر برادری حکومتی معاشی پالیسیوں کے ساتھ کھڑی ہے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، حاجی محمد اشفاق چھرا، فیضان شفیق خان، سیٹھ محمد عظیم، چوہدری محمد ارشد چھرا، حاجی افتخار احمد، شیخ عبدالحمید، شہزاد احمد ورک، محمد اسحاق مٹھو، ملک عثمان اسلم بلوچ، ملک سمیع اللہ بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اورانکی معاشی ٹیم کی شبانہ روز کوششوں سے ملکی ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں اور ترقی و خوشحالی پاکستان کا مقدر ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔

ای پیپر-دی نیشن