خواتین ملکی تعمیروترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ، پروفیسر رخسانہ ڈیوڈ
لاہور(لیڈی رپورٹر) کنیئرڈ کالج برائے خواتین کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا کارآمد حصہ بن کر ملکی تعمیروترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں ، کنیئرڈ کالج109 برسوں سے خواتین کی تعلیم و تربیت پر محنت کررہاہے اور آئندہ بھی تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی و فکری نشوونما اور تخلیقی صلاحیتوں کی آبیاری کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی حوصلہ افزائی میںبھی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وہ گزشتہ روز 85 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔