• news

اتحادی وزیر اعظم کی قیادت میں متحد ہیں:صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومتی اتحاد میں دراڑ ڈالنے کا ہر حربہ عبرتناک انجام سے دو چار ہوگا تمام اتحادی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور پوری قوت سے منتشر اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر بلدیاتی امیدواران کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین دہائیوں تک ملکی معیشت کے ساتھ کھلواڑ اور عوامی حقوق کا استحصال کرنے والے سابقہ حکمرانوں کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں۔ جنہوں نے تین تین بار اقتدار میں آنے کے باوجود کرپشن کے ریکارڈ بنائے۔اس موقع پر صابر شاہ، عمران مجید خان، مدثر مہر، لقمان کھوکھر، گلفام چیمہ، خرم بٹ، رانا احسان افتخار موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن