قصور:محکمہ ماحولیات کی کارروائی متعدد فیکٹریوں کو نوٹسز جاری
قصور(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ماحولیات کا آلودگی پھیلانے والے بھٹوں اور کارخانوں کیخلاف ایکشن متعدد فیکٹریوں کو نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات قصور ناظم ایاز عالم نے انسپکٹر محمد رفیق کے ہمراہ رائے ونڈ مانگا روڈ پر واقع مختلف ٹیکسائل فیکٹریوں سعد ٹیکسٹائل، سٹائل ٹیکسٹائل، انڈس ہوم ٹیکسٹائل اور ایذ گاڈ یونٹ کا معائنہ کیا اور اس موقع پر سعد ٹیکسٹائل فیکٹری کو دھواں پھیلانے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ متعدد فیکٹریوں کو نوٹس جاری کیئے۔