بڑھتی مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں مشکل بنا دیں، پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی،امتیاز طاہر، نادیہ جمشید،جام صادق، رانا انوار،راناالطاف ،طارق زیدی ،ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، عابد محمود ڈوگر صفدر کالرو، مرزا اختر بیگ، شیکیل احمد چوہدری، منیر انجم و دیگر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ناقابل برداشت مہنگائی نے سرکاری ملازمین کی زندگیاں دو بھر کر دی ہیں ۔ بے لگام مہنگائی نے ملازمین کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے ۔