6 سے 7 سال سلطانز کیلئے ہی کھیلنا، اہلیہ کا رائیلی ر وسو کو مشورہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سْپر لیگ کے سیزن سیون میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے رائیلی روسو کی اہلیہ نے انہیں پی ایس ایل میں سلطانز کیلئے ہی کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔رائلی روسو کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ وہ انہیں اگلے چھ یا سات سال اسی ٹیم سے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔جواب میں روسو نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ نے بھی انہیں بالکل ایسا ہی مشورہ دیا ہے۔