• news

روسی فٹبال یونین نے پابندی کیخلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا 

لاہور(سپورٹس ڈیسک )روسی فٹ بال یونین نے کہا کہ وہ یوکرائن پر ملک کے حملے کے بعد بین الاقوامی مقابلوں پر پابندی کے خلاف اپیل کرنے کیلئے کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل کریگی ۔ خواہش ہے کہ قومی ٹیمیں اگلے ماہ مردوں کے ورلڈ کپ کے پلے آف میچز کھیلنے کیلئے بحال ہوں اور خواتین کی ٹیم کو ایک بار پھر انگلینڈ میں ہونے والے اس موسم گرما کے یورو 2022 کے مقابلے میں شامل کیا جائے۔گر فیفا اور یوئیفانے انکار کیا توعبوری اقدامات متعارف کرانے کی ضرورت پیش کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن