• news

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کی قہوہ پارٹی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے ٹیم کے ساتھیوں کو قہوہ پارٹی دی اور اپنے ہاتھ سے قہوہ بنانے کے بعد اہلیہ کیلئے بھی پیغام چھوڑدیا۔محمد رضوان کی قہوہ پارٹی میں کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھرپور ٹیم بونڈنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے میچ سے ایک روز قبل ساتھی کھلاڑیوں کیلئے قہوہ پارٹی رکھی۔اس موقع پر پلیئرز کے درمیان دلچسپ گفتگو بھی ہوتی رہی۔محمد رضوان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں مجھے قہوہ بنانا آتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن