فاسٹ بائولرمحمد عامر انجری سے صحتیاب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ بائولر محمد عامر انجری سے صحتیاب ہوگئے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں محمد عامر نے کہا ہے کہ الحمدللہ انجری سے صحت یاب ہو کر اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔محمد عامر نے تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے گیند ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے۔ انجری کے باعث محمد عامر پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون سے باہر ہوگئے تھے۔