ای اے گیمز نے بھی فیفا اور ہاکی لیگ سے روسی ٹیموں کو نکال دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) ویڈیو گیم بنانے امریکہ کی دوسری بڑی کمپنی نے بھی روسی ٹیموں کو فیفا اور این ایچ ایل 22 سے نکالنے کا اعلان کردیا۔یوکرائن پر حملے کے بعد کھیلوں کی کئی فیڈریشنز کی جانب سے روس پر پابندی عائد کی گئی، اب الیکٹرانکس آرٹس سپورٹس ویڈیو گیمز کمپنی نے روسی ٹیموں کو نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ای اے سپورٹس کا کہنا ہے کہ کمپنی نے فیفا 22 اور نیشنل ہاکی لیگ 22 ٹائٹل میں روسی ٹیموں کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای اے نے کہا ہے کہ ہم یوکرائن کی عوام کیساتھ ہیں اور فٹ بال کی دنیا میں امن اور یوکرائن پر حملے کے خاتمے کیلئے دعا گو ہیں۔