ٹیموں کا کھیلنے سے انکار‘روس ‘بیلاروس کے اتھلیٹس کے ونٹر پیرا لمپکس میں شرکت پر پابندی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )کمیٹی نے روس اور بیلاروس کے اتھلیٹس کو بیجنگ میں 2022 کے سرمائی پیرالمپکس میں حصہ لینے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئی پی سی کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب، یوکرائن پر روس کے حملے کے بعد، اس نے ابتدائی طور پر کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو غیرجانبدار کے طور پر مقابلہ کرنے کی اجازت دیگا۔کھلاڑیوں کی اولمپک ویلج میں صورتحال ناقابل برداشت تھی۔گیمز کی افتتاحی تقریب آج جمعہ کو ہوگی۔آئی پی سی کے صدر اینڈریو پارسنز نے کہا کہ ممبران کی کثیر تعدادنے بتایا ہے کہ اگر روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دی جائے تو وہ مقابلہ نہیں کریں گے۔