• news

عثمان خواجہ نے پنڈی سٹیڈیم میں کھیلتے 30سال پرانی تصویر شیئر کر دی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی نژاد عثمان خواجہ نے بچپن میں پنڈی میں کھیلتے اپنی تصویر شیئر کردی۔عثمان خواجہ نے اپنے بچپن کی یادگار تصویر شیئر کرتے پوسٹ میں بتایا کہ اْن کی یہ تصویر 30 سال قبل آسٹریلیا منتقل ہونے سے دو ہفتے پہلے لی گئی تھی، جہاں وہ سٹیڈیم میں ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ اس وقت کسی نے بھی ایسا نہیں سوچا ہوگا کہ میں ایک دن پاکستان کیخلاف آسٹریلیا سے کھیلنے آئوں گا۔عثمان خواجہ نے تاریخی سیریز کیلئے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سیریز کا بے چینی سے منتظر ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن