• news

آسٹریلوی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کیساتھ آنیوالی خاتون صحافی نے پاکستانیوں سے ’معافی‘ مانگ لی۔دل دل پاکستان غیر ملکیوں کے دل میں بھی دھڑکتا ہے، چند روز قبل آسٹریلوی صحافی میلینڈا فیرل نے بھی دل دل پاکستان گاکر پاکستان سے اظہار محبت اور جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ٹویٹر پر میلینڈا فیرل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میں اس ملک میں ہر سننے والوں سے معافی مانگتی ہوں کیونکہ لوگ مجھے کہتے ہیں دل دل پاکستان گانا سناؤ۔ میں ہر بار اس گانے کو صحیح طریقے سے نہیں سنا پاتی ۔

ای پیپر-دی نیشن