• news

انگلش ویمن کپتان ہیتھر نائٹ محمد رضوان پر فدا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھر نائٹ نے کرکٹ شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔کرکٹ میں اپنی بہترین حکمتِ عملیوں اور بیٹنگ تکنیک کے باعث محمد رضوان ہردلعزیز کرکٹر بنے ہوئے ہیں۔ وہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن