• news

پاکستان گر لسٹ میں بر قرار لانڈ رنگ قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہو گا

پیرس (نوائے وقت رپورٹ)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس یکم مارچ سے 4مارچ  تک پیرس میں جاری رہا جس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے جمعے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 2018 کے ایکشن پلا ن کے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کرلیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔ رئیل سٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہوگی۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 4 دن تک پیرس میں جاری رہا۔

ای پیپر-دی نیشن