سات سیٹول والواں کو صو بہ نہیں دے سکتے: شاہد خاقان، پرویز الہی کی شیروانی تیار
اسلام آباد، لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نامہ نگار) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میںپنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے کی بلاول کی تجویز مسترد کر دی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 7 سیٹوں والی جماعت کو صوبہ نہیں دے سکتے ہمارے پاس عدم اعتماد کیلئے ضرورت سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ چودھری صاحب کی شیروانی بن گئی ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی کے شیروانی پہنے کا فیصلہ آصف علی زرادری کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خان کے تمام تر ترلے منتوں کے باوجود حکومتی اتحادی ہمارے رابطے میں ہیں۔آپ کو بہت بڑا ڈینٹ پڑنے والا ہے۔عدم اعتماد آنے کے بعد آپ کا کریا کرم غیر بھی نہیں کریںگے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عوامی مارچ میں کرائے کے لوگ نہیں،چیچہ وطنی سے خان کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی۔