• news

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر جزوی طور پر 7سے 11مارچ تک بند رہیں گے

اسلام آباد (نا مہ نگار)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دفاتر جزوی طور پر 7سے 11مارچ سے بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں شعبہ عملہ کی جانب سے آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔دفاتر اسلامی تعاون تنظیم کے رواں مہینے ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کی تازین و آرائش کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے کیے بند کیا گیا ہیں۔ اس دوران پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس ملتوی یا دوبارہ شیڈول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی، تمام ایڈیشنل سیکرٹریز، آر اینڈ آئی برانچ اور ڈائریکٹریٹ جنرل بین الاقوامی تعلقات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن