عوامی مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عمران کا اقتدار بھی ختم ہو چکا ہو گا
ملتان (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی مارچ اسلام آباد پہنچے تک عمران نیازی کا اقتدار بھی ختم ہو چکا ہو گا کراچی روانگی سے قبل فاطمہ جناح ٹاؤن میں نمائندہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے ملتان تک عوام کے جم غفیر نے عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اب اقتدار کے ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام نے وفاقی وزراء کے مارچ کو مسترد کردیا ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے ساتھ ساتھ ملتان اور جنوبی پنجاب میں جو پزیرائی ملی ہے اس پر میں سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔