ننکانہ:"سچ میں فلاح اور جھوٹ میں رسوائی "کے عنوان سے تقریری مقابلے
ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی)ضلعی محکمہ تعلیم ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام "سچ میں فلاح اور جھوٹ میں رسوائی "کے عنوان سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں ہونے والے مقابلوں میں پرائمری،ایلیمنٹری،ہائی اور ہائیر سیکنڈری لیول پر تینوں تحصیلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ نے حصہ لیا اور اپنے فن تقریر کا مظاہرہ کیا،ضلع کی سطح پر ہونے والے ان مقابلوں کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز رائے محمد اقبال کھرل اور طلعت جاوید،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے بھی دیکھا اور با صلاحیت طلبائ کی خوب حوصلہ افزائی کی،صدر ہیڈ ماسٹرز ایسو سی ایشن رائے نجیب اللہ،سینئر ہیڈ ماسٹرز راؤ کرم الہیٰ عاطف اور ملک محمد صدیق نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے،ضلع بھر سے آئے طلبائ نے سچ کی اہمیت اور جھوٹ کے نقصانات کے عنوان پرخوبصورت انداز بیان میں تقاریر کیں جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔